پاکستان کے خلاف ٹیم کی ناتجربہ کاری شکست کی بڑی وجہ بنی،آصف خان
شارجہ میں پاکستان کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے والے یو اے ای کے مڈل آرڈر بیٹر آصف خان نے اپنی یادگار اننگز کے باوجود ٹیم کی شکست کی وجہ ناتجربہ کاری قرار دی۔
آصف خان نے 35 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ٹیم کو امید دلائی، لیکن پریس کانفرنس میں کہا:
"ہماری حکمت عملی پاور ہٹنگ پر مبنی تھی، خاص طور پر آخری اوورز میں۔ لیکن پاکستان کی مضبوط بالنگ نے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔"
انہوں نے کہا کہ اگر محمد وسیم کا رن آؤٹ نہ ہوتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
شارجہ کو اپنا home ground قرار دیتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ crowd نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان کے مطابق ٹیم نے بڑی ٹیموں کو ایک wake-up call دیا ہے اور وہ Asia Cup 2025 کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید گفتگو میں آصف خان نے کہا کہ یو اے ای کی اصل طاقت T20 format میں ہے، اور اگر وہ حریف ٹیم کو 170 یا 180 runs تک محدود کر دیں تو جیتنے کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں